سی پیک کے تحت سال 2024 کے دوران نما یاں پیشرفت ریکارڈ، مختلف منصوبوں نے لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری فراہم کی، چینی میڈ یا

0

 چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر میں سال 2024 کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔منگل کو چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میں خنجراب بندرگاہ کا سال بھر کھلے رہنا ، نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اور سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ کا گرڈ سے منسلک ہونا شامل ہے۔

ان منصوبوں نے مقامی اقتصادی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری اور چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔رپورٹ میں مز ید کہا گیا ہے کہ اس سال چین نے "گلوبل سائوتھ ” ممالک کے ساتھ مل کر عالمی استحکام اور اتحاد کے لیے ایک اہم قوت کا مظاہرہ کیا ۔انسداد دہشت گردی میں چین نے بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھایا اور پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق کی ۔ روس- یوکرین معاملے پر چین اور دیگر فریقین نے امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.