چائنہ قونصلیٹ جنرل فرینڈشپ ایوارڈ 2024 کی تقریب کا لاہور میں انعقاد

0

 لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو "چائنہ قونصلیٹ جنرل فرینڈشپ ایوارڈ 2024  سے نواز دیا ۔ 
 قونصل جنرل ژا و شیرین نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز افیئرز چوہدری سالک حسین سمیت 18 دیگر اہم شخصیات کو بھی اسی اعزاز سے نوازا جنہوں نے پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
قونصل جنرل ژا وشیرین نے ا پنے  خطاب میں کہا کہ 2025 پاکستان اور چین کے لیے باہمی تعلقات کی تجدید اور مشترکہ شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے کے نئے باب کا آغاز کرے گا۔ 
ہم نے قوم کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک روشن مستقبل کا اشتراک کیا۔ آگے بڑھتے ہوئے ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ہمیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔ ہمیں اپنے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی اور مضبوط کمیونٹی کی تعمیر کے لئے خود کو پرعزم کرنا ہوگا۔

ژاونے کہا کہ اکتوبر اور جون میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان بالترتیب دورے کے تبادلے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی وجہ سے پاک چین تعلقات نہ صرف مستحکم اور مضبوط ہوئے ہیں بلکہ اس سفر میں نئی رفتار اور مزید جوش و خروش دیکھا جا رہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.