صحت ، تعلیم اور زراعت  کا فروغ ،تیانجن یونیورسٹیز  اوریونیورسٹی آف سرگودھا کے  مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

0

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین کے شہر تیانجن میں یونیورسٹیوں نے تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان  کی  سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

یونیورسٹی آف سرگودھا اور نانکائی یونیورسٹی باہمی احترام، تعاون اور دوستی پر مبنی تعلیمی تبادلے کے پروگرام اور مشترکہ اقدامات قائم کریں گی ۔

مزید برآں، یونیورسٹی آف سرگودھا، تیانجن یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن (ٹی یو ٹی سی ایم) اور تیانجن سن شینگ سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن (ٹی یو ٹی سی ایم) کا شعبہ قائم کرنے کے لئے ایک لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کیے ہیں۔ منصوبوں میں ٹی سی ایم میں مہارت رکھنے والے 200 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر اور مربوط چینی-مغربی طبی طریقوں کی تعمیر شامل ہے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے معاہدوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین اہم منصوبوں کے لئے عہد کیا ہے  ایک ٹی سی ایم ہسپتال  جس کی تعمیر 2025 میں  شروع ہو گی ، ایک بین الاقوامی معیار کا بورڈنگ اسکول، اور ایک سٹرس پروسیسنگ یونٹ جو سرگودھا خطے اور پاکستان کی معیشت کے لئے اہم ہے۔

ڈاکٹر عباس نے تعاون کے دائرہ کار  کے بارے مزید  بتایا کہ  اس میں طلبا کی تعلیم ، تحقیق ، فیکلٹی ٹریننگ ، تبادلے کے پروگرام ، اور تحقیقی لیبارٹریوں اور اداروں کی تشکیل میں مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ 

پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر فلپ جیان پینگ نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال پہلے چین آج بھی پاکستان جیسی پوزیشن میں تھا۔ ہم اپنے آئرن برادر کی ترقی میں مدد کے لئے علم،  ٹیکنالوجی   اور سرمایہ کاری کا اشتراک کرنے کے لئے  تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.