شالیمار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبہ جات میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ،کوشش ہے کہ شالیمار گروپ آف کمپنیز چین کیساتھ ملکر عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرے ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز چین کے ایک وفد نے شالیمار سمارٹ سٹی سرگودھا کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف شعبہ جات میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر گروپ چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ لوگ ہمارے گروپ پر اعتماد کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج چین کا وفد ہمارے گروپ کے منصوبہ جات کو خود دیکھنے کیلئے آیا ہے ،اس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے ،مختلف ممالک کے برانڈز بھی شالیمار سمارٹ سٹی میں کاروبار کرنے کیلئے آرہے ہیں ،یہ معمولی بات نہیں ہے ،ہم نے عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر بھی موجود تھے ۔چینی وفد کو ملک فاروق حیات اعوان نے منصوبے کے حوالہ سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ہمارے اس گروپ میں چین کے علاوہ دیگر بیرون ممالک کے گروپس بھی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔